قطب نمائی کے معنی
قطب نمائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قُطْب + نُما + ای }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قطب| کے ساتھ فارسی مصدر |نمودن| سے مشتق صیغہ امر | نما| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٦٨ء میں "مقالات مولانا محمد حسین آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
قطب نمائی کے معنی
١ - قطب نما کا عمل، راستہ بتانا، قطب کی طرف اشارہ کرنا، رہنمائی۔
"پرانے ذہنی خاکے میں اگر قطب نمائی نقطے یا دوسرے جغرافیائی تعلقات شامل ہوتے ہیں تو وہ ممد ہوتا ہے۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٤٢٧)