بازو کی مچھلی کے معنی

بازو کی مچھلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + زُو + کی + مَچھ + لی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |بازو| اور ہندی سے ماخوذ اسم مچھلی کے درمیان کلمۂ اضافت |کی| لگنے سے مرکب اضافی |بازو کی مچھلی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور ١٨٣٨ء میں "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

بازو کی مچھلی کے معنی

١ - وہ ابھرا ہوا گوشت جو شانے اور کہنی کے درمیان میں ہوتا ہے۔

 راہیں جو ایک بار ترائی کی کھل گئیں بازو کی مچھلیاں بھی سردست تل گئیں (١٩١٧ء، مرثیۂ بزم اکبر آبادی، ١١)