قطع امید کے معنی
قطع امید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَط + عے + اُم + مِید }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قطع| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم |امید| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
قطع امید کے معنی
١ - آس ٹوٹنا، توقع اٹھ جانا۔
لکھوں گا انہیں حال قطع اُمید یہ عرضی بہت مختصر جائے گی (١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ٢٤٨)