قطع نظر کے معنی

قطع نظر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَط + عے + نَظَر }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قطع| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |نظر| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء میں "خیابان آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس پر بھی","اس کے سوا","اسپر بھی","اسکے سوا","باز آکے","چھوڑ کر","خیال چھوڑ کے"]

اسم

متعلق فعل

قطع نظر کے معنی

١ - علاوہ، بجز، ماسوا، چھوڑ کر، باوجودیکہ، پھر بھی، بہرحال، مگر، تاہم۔

"اس سے قطع نظرکہ یہ الزام کس حد تک صحیح یا غلط ہے۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٩٤)

٢ - کسی چیز کے خیال کو چھوڑ دینے یا کسی امر کو ترک کر دینے کاعمل۔

 جلنے سے اور قطع نظر بزم یار میں کھینچے ہے صدمے شمع شبستان نئے نئے (١٨٧٩ء، دیوان عیش، ١٨٤)

قطع نظر english meaning

leaving out the consideration (of); independent (of the fact); irrespective (of)without reference (to); exclusive (of); besides; at any rate; howsoever; albeit; nevertheless.remembrance

شاعری

  • سر جائیگا ولیکن آنکھیں اُدھر ہی ہوں گی
    کیا تیری تیغ سے ہم قطع نظر کریں گے
  • اور قطع نظر اس سے یہ سمجھو کہ تمھارا
    بخیہ نہ بکھرتا پھرے میدان سخن میں
  • شیشہ و دیوار سے قطع نظر ذاتی صفت
    نور شارق کے جز اطلاق و درائیت نہیں
  • کیا لطف ہے وگرنہ جس دم وہ تیغ کھینچے
    سینہ سیر کریں ہم قطع نظر کرو تم
  • شیشہ و دیوار سے قطع نظر ذاتی صفت
    نور شآرق کے جز اطلاق و ورائیت نہیں

محاورات

  • اس سے قطع نظر
  • قطع نظر کرنا

Related Words of "قطع نظر":