قطع نظری کے معنی
قطع نظری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَطْع + نَظَری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قطع| کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم |نظر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٦ء میں "مضامین شرر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
قطع نظری کے معنی
١ - چشم پوشی، نظر انداز کرنا، عدم توجہی۔
"اس کے جن کارناموں کی طرف اس کی موجودگی میں ہم نے توجہ نہیں کی تھی انکی طرف اب توجہ کریں گے گویا قطع نظری کی ایک زنبیل ہمارے پاس تھی۔" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ١، ٦١:٣)