قطعہ دار کے معنی

قطعہ دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَط + عَہ + دار }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قطعہ| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے مشتق صیغہ امر |دار| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٦٢ء میں "شبستان سرور" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

قطعہ دار کے معنی

١ - حلقہ دار : مراد : خوشنما، عمدہ۔

"دکانیں ایسی قطعہ دار تھیں جن کے درجوں پر کوٹھیاں نثار۔" (١٨٦٦ء، جادہ تسخیر، ٢١)

٢ - [ نباتیات و حیوانیات ] پردہ دار، خانہ دار، جس میں پردے ہوں، حلقہ دار۔

"اعلٰی فنجائی میں بہت شاخدار کثیر خلوی یا قطعہ دار (Septate) وائیسیلٹم ہوتا ہے۔" (١٩٧٠ء، فنجائی اور مشابہ پودے، ٦١)