قفس عنصری کے معنی
قفس عنصری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَفَسے + عُن + صُری }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |قفس| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ |عنصر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٢ء میں "خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
قفس عنصری کے معنی
١ - عنصر کا قفس، مراد قالب خاکی، جسم انسانی۔
"اس کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی ہے۔" (١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ١١٢)