قفل ابجد کے معنی
قفل ابجد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قُف + لے + اَب + جَد }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قفل| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |ابجد| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٨ء میں "کلیات انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ابجد کا قفل","ایک قسم کا گول حلقہ دار قفل جس میں حروف لکھے ہوئے ہوتے ہیں","ایک قسم کا گول حلقہ دار قفل جس میں حروف لکھے ہوئے ہوتے ہیں"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
قفل ابجد کے معنی
١ - ابجد کا تالا، ایک وضع کا تالا جو حلقہ دار ہوتا ہے اور اس میں حروف لکھے ہوتے ہیں، جب ان حروف کو مقررہ ترتیب سے ملایا جاتا ہے تو وہ تالا کھل جاتا ہے۔
"اب قفل ابجد کی مثال پیش کرتے ہیں کہ اس معمہ کا راز خود اسی کے اندر موجود ہے۔" (١٩٤٩ء، آثارِ ابوالکلام، ٢١٢)
قفل ابجد english meaning
keylesskeyless lock worked by special arrangement of letters (or figures) on it