قلاب کے معنی
قلاب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قُل + لاب }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاث مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصلی معنی میں بطور اسم داخل ہوا۔ ١٧٨٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
قلب قُلّاب
اسم
اسم آلہ ( مذکر - واحد )
قلاب کے معنی
١ - مچھلی پکڑنے کا خمدار آہنی کانٹا۔
جو سایہ شمشیر ظفریاب میں آیا ماہی کی طرح موت کے قلاب میں آیا (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٤٠١:١)
٢ - آنکڑا، حلقہ، کنڈا۔
"ایک سنگ سبز زمین میں نصب ہے قلاب اس پتھر میں لگا ہے۔" (١٨٨٨ء، طلسم ہوشربا، ٩٥١:٣)
٣ - وہ آلہ جس سے تندور سے روٹی نکالتے ہیں، پیالے کا کنڈا۔ (جامع اللغات)
قلاب english meaning
a fish hooka hooka pothooka pot-hookan iron goad used by elephant drivers
شاعری
- فلک قلاب سوں باندھیا ہےسیڑی
معانی تو دسے شاہ یگانہ
محاورات
- آسمان زمین کے قلابے ملانا
- باہر میاں اللے تللے گھر میں چوہے پکیں (قلابازیاں کھائیں)
- پیٹ میں چوہوں کا قلابازی کھانا
- پیٹ میں چوہے قلابازیاں کھانے لگے
- تم تو آسمان کے قلابے ملاتے ہو
- تم تو زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہو
- زمین (و) آسمان کے قلابے ملانا
- زمین آسمان کے (قلابے) ملانا
- زمین آسمان کے قلابے ایک کرنا
- زمین آسمان کے قلابے ملانا