قلم اندازی کے معنی

قلم اندازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَلَم + اَن + دا + زی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قلم| کے ساتھ فارسی مصدر |انداختن| سے مشتق صیغہ امر |انداز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٥ء میں "ذرایع محاصل سلطنت مغلیہ ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

قلم اندازی کے معنی

١ - قلم انداز کرنا، لکھتے میں چھوڑ جانا۔

"موجودہ بیان . پر کھاس کی قلم اندازی کے شائبے سے محفوظ ہے۔" (١٩٤٥ء، ذرایع محاصل سلطنت مغلیہ ہند، ٢٨)