قلم رو کے معنی
قلم رو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَلَم + رَو (و لین) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قلم| کے ساتھ فارسی مصدر |رفتن| سے مشتق صیغہ امر |رو| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء میں "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
قلم رو کے معنی
١ - ملک، سلطنت، عملداری، مملکت۔
"ان میں اپنے وقت کی سب سے بڑی قلمرو کے رفیع الشان دارلحکومت کا اکّا دکّا کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔" (١٩٨٧ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٦٣٩:٢)