قلم دان کے معنی

قلم دان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَلَم + دان }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قلم| کے ساتھ فارسی لاحقہ ظرفیت |دان| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء میں ہاشمی کا قلمی نسخہ "یوسف زلیخا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : قَلَم دانوں[قَلَم + دا + نوں (و مجہول)]

قلم دان کے معنی

١ - وہ لمبی سی صندوقچی جس میں قلم دوات چاقو وغیرہ رکھتے ہیں۔

"ماسٹر صاحب کی کچھ کتابیں اور کتابوں کے علاوہ ایک قلم دان بھی ہے۔" (١٩٧٥ء، خاک نشین، ١٢)

٢ - [ مجازا ] عہدہ (خاص کروزارت کا)

"وہ تمام وقت اقتدار میں شرکت اور قلمدانوں کی تقسیم پر بات کرتے رہے۔" (١٩٧٧ء، میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا، ٤٥)

Related Words of "قلم دان":