قلم زن کے معنی
قلم زن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَلَم + زَن }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قلم| کے ساتھ فارسی مصدر |زدن| سے مشتق صیغہ امر |زن| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء میں "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
قلم زن کے معنی
١ - قلم چلانے والا، لکھنے والا، کاتب، محرر، نقاش۔
توشہ دریا نوال اور دل ترا موج کرم ہے سخاوت سے تری دست قلم زن آب میں (١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ١٣٥)
٢ - قلم زد، قلم سے کاٹا ہوا، منسوخ۔
"اسے اپنے ہاتھ سے قلم زن کر کے کلرک کو آگاہ کر دیا کہ . اس خاص رعایت سے مجھے مستفید ہونے کی اجازت دی ہے۔"١٩٨٠ء، مشاہیر سرحد، ١٣