قلم فرسائی کے معنی
قلم فرسائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَلَم + فَر + سا + ای }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قلم| کے ساتھ فارسی مصدر |فرسودن| سے مشتق صیغہ امر |فرسا| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٣ء میں "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
قلم فرسائی کے معنی
١ - لکھنا، خامہ فرسائی۔
"اسی تردد میں کئی سال گزر گئے اور اس پر قلم فرسائی کی ہمت نہ ہوئی۔" (١٩٨٣ء، کاروان زندگی، ٧)