قلم کار کے معنی

قلم کار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَلَم + کار }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قلم| کے ساتھ فارسی مصدر |کردن| سے مشتق صیغہ امر |کار| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء میں "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["رنگ بھرنے والا","رنگ ساز","متصّدی لکھنے پڑھنے کا کام کرنے والا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : قَلَم کاروں[قَلَم + کا + روں (و مجہول)]

قلم کار کے معنی

١ - لکھنے پڑھنے کا کام کرنے والا؛ منشی؛ متعدی؛ محرر؛ ادیب؛ انشا پرداز۔

"یہ اونچے پایے کا قلم کار ہے۔" (١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ١٢٦)

٢ - مصور؛ نقاش۔

 خاص اسی رنگ پر اس طرح ہو ہر اک تحریر جس طرح نقش قلم کار کی عکسی تصویر (١٩٤٢ء، خمسہ متحیّرہ، ٧:٥)

٣ - رنگ ساز، رنگ بھرنے والا۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)

"جامدانی کا انگرکھا یا وہ ریشمی دھاری اور قلمکار۔" (١٩٤٥ء، تلخ ترش شیریں، ١٧٤)

٤ - مہرکن، کندہ کار، حکّاک۔ (فرہنگ آصفیہ؛ علمی اردو لغت)

٥ - جنت کار۔ (علمی اردو لغت؛ فرہنگ آصفیہ)

٦ - ایک بافتہ جس پر طرح طرح کے نقش و نگار بنے ہوتے ہیں، منقش۔

قلم کار کے مترادف

راقم, کاتب, صاحب قلم

بابو, رائٹر, محرر, مصور, منشی, نقاش, کلرک

Related Words of "قلم کار":