قلم کاری کے معنی

قلم کاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَلَم + کا + ری }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قلم| کے ساتھ فارسی مصدر |کردن| سے مشتق صیغہ امر |کار| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء میں "کلیات شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مہر کنی","کندہ کاری"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

قلم کاری کے معنی

١ - مصوری، نقاشی، رنگ بھرنے کا کام۔

"دکن لکھنو کشمیر اور پٹنے کے مصوروں کی قلمکاری مسلم فن مصوری کی طرف مائل ہو گئی۔" (١٩٦٤ء، تمدن ہند پر اسلامی اثرات، ٤٢٣)

٢ - [ مصوری ] تصویر کے ہلکے یا دھندلے نشان کو روشنائی سے روشن اور درست کرنا، ٹیپ کرنا۔

مشرق معاشرہ پر نت نئی قلم کاریاں اور طلا کاریاں کیں تھیں۔" (١٩٨٦ء، آئینہ، ٢١٥)

٣ - مہرکنی؛ کندہ کاری، منبت کاری۔

 قلم کاری کے تھے ایسے پلنگ پوش جنھوں کی دیکھ رنگت جائیں ہوش (کذا) (١٨٣٣ء، پنجہ رنگین، ١٥٤)

٤ - چھاپے کے بجائے قلم سے کپڑے پر پھول بوٹے بنانے کا عمل؛ ایک قسم کا پھول دار کپڑا۔

"ٹالک دراصل میگنیشیم کا مرطوبی Hydrous سیلیکٹ ہوتا ہے جس میں ایک صفاتی Monoclive قلم کاری ہوتی ہے اس کا رنگ سفید، سبز مائل ہو سکتا ہے۔ (١٩٧٧ء، معاشی جغرافیہ پاکستان، ١٥٣)

٥ - [ کوفت کاری ] برتن کی سطح پر قلم سے پھول پتوں کے کٹاؤ بنا کر اس میں سونے یا چاندی کا تار بٹھا کر برتن کی سطح کے ساتھ یک جان کر دینے کی صنعت۔

٦ - بلوری یا سلاخ نما شکل بنانا یا بننا۔

قلم کاری کے مترادف

کتابت, تحریر

تحریر, رنگساری, مصوری, نقاشی, کتابت

شاعری

  • دسیں رنگ برنگی ہو یوں پھول بن
    اوڑے جوں قلم کاری چھیٹاں سودھن

Related Words of "قلم کاری":