قلمی خاکہ کے معنی
قلمی خاکہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَلَمی + خا + کَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قلمی| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |خاکہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٥ء میں "چینی لوک کہانیاں" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : قَلَمی خاکے[قَلَمی + خا + کے]
- جمع : قَلَمی خاکے[قَلَمی + خا + کے]
- جمع غیر ندائی : قَلَمی خاکوں[قَلَمی + خا + کوں (و مجہول)]
قلمی خاکہ کے معنی
١ - قدیم طریقے پر ہاتھ سے بنایا ہوا کچا نقشہ یا تصویر، مرقع وہ مضمون جس میں کسی شخص کے جستہ جستہ حالات لکھے جائیں، کسی شخص کی صورت و سیرت کا نقشہ جو الفاظ کے ذریعے کھینچا جائے۔
"ان کہانیوں میں جو قلمی خاکے شامل ہیں یہ بھی مذکورہ بالا کتابوں میں سے شکریہ کے ساتھ لیے گئے ہیں۔" (١٩٧٥ء، چینی لوک کہانیاں، ١٦)