قلمی نسخہ کے معنی
قلمی نسخہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَل + می + نُس + خَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |قلمی| کے ساتھ عربی ہی کا اسم |نسخہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "مرقع بلجیئم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
قلمی نسخہ کے معنی
١ - ہاتھ کی لکھی ہوئی کتاب (مطبوعہ نسخہ کی ضد) مخطوطہ۔
"قرآن حکیم کا قلمی نسخہ میری نظر سے گزر چکا ہے۔" (١٩٨٣ء، حصار انا، ٢٤)