قلندر کے معنی

قلندر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَلَن + دَر }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٥ء کو "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اصطلاح) وہ شخص جو اس قدر روحانی ترقی کرگیا ہو۔ کہ اپنے وجود اور تعلقات سے بیخبر ہو کر خدا کی یاد میں مشغول رہے","آزاد رند","اس فرقہ کا ایک فرد","تارکِ علائق","خدا رسیدہ","خیمہ کا قلابہ یا آنکڑا","درویشِ آزاد","فانی فی اللہ","فقیر خدامست","مسلمانوں میں فقیروں کا ایک فرقہ جو سر اور داڑھی منڈاتا ہے اور بیوی بچوں کو چھوڑ کر جا بجا پھرتا رہتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : قَلَنْدَروں[قَلَن + دَروں (و مجہول)]

قلندر کے معنی

١ - [ تصوف ] وہ شخص جو روحانی ترقی یہاں تک کر گیا ہو کہ اپنے وجود اور علائقِ دینوی سے بے خبر اور لاتعلق ہو کر ہمہ تن خدا کی ذات کی طرف متوجہ رہتا ہو اور تکلیفات رسمی کی قیود سے چھٹکارا پا گیا ہو، عشق حقیقی میں مست فقیر۔

"بحر ذخار . میں خاندان نبوت، صحابہ، خلفاء اور امامین کے حالات کے بعد نصیرالدین چراغ دہلوی، علی صابر کلیری، حضرت عبدالقادر جیلانی اور بعض قلندروں کے سوانحی حالات ہیں۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٩٧:٣)

٢ - دین و دنیا سے آزاد آدمی، رند، لااُبالی۔

 ہم قلندر ہیں ہمارے واسطے حشمتِ جم و جاہِ کیوانی ہے کیا (١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ٢٧)

٣ - بے نوا، تہی دست آدمی۔

 چاہیے زران بتانِ سیم تن کے واسطے یاں قلندر ہیں نہیں کوڑی کفن کے واسطے (١٨٥٤ء، دیوانِ ذوق، ٢٤٧)

٤ - وہ فقیر جو سر اور ڈاڑھی منڈواتا ہے اور بیوی بچوں کو چھوڑ کر جابجا پھرتا ہے، جوگی۔

 اک مست قلندر جوگی نے پربت پر ڈیرا ڈالا تھا! تھی راکھ جٹا میں جوگی کی اور انگ بھبوت رمائی تھی (١٩٣٧ء، نغمہ فردوس، ٢٥:١)

٥ - وہ بے ڈول لکڑی کا ٹکڑا جو آسانی سے کواڑ نہ کھل جانے کے لیے پٹوں کے پیچھے لگا دیتے ہیں، کندہ ناتراشیدہ، لال خان کا ٹکڑا، کاٹھ۔ (فرہنگ آصفیہ)

٦ - خیمے کا آنکڑا یا قلابہ۔ (فرہنگ آصفیہ)

قلندر کے مترادف

درویش

آزاد, ننگ, کاٹھ

قلندر english meaning

a kind of wandering Muhammadan monkwho abandons everythingwifefriendsand possessionsand travels about; a bear-dance; the shellor the flyof a tenthave friendly relations (with)meet frequentlytogetherwith a united effort

شاعری

  • اک مست قلندر جوگی نے پر بت پر ڈیرا ڈالا تھا
    تھی راکھ جٹا میں جوگی کی اور انگ بھبوت رمائی تھی
  • یہ قلندر منش جلالی تھا
    عاشق رند لا ابالی تھا
  • بیٹھا جب مونڈ منڈا یار کے در پر میں ہوں
    کیوں نہ دعویٰ ہو مجھے یہ کہ قلندر میں ہوں
  • کسی سے کہیے خبائت ان کی ظاہر ہے سب عالم پر
    لوطی اور لوند قلندر ہیں آپس میں نینوں ایک
  • کیا زر داغ نہ گردوں نے دیئے قائم کو
    اُس قلندر کا یہ اک روز دوالا نہ گیا
  • عاشق ہیں نر قلندر چاہے جہاں بٹھادے
    یا عرش پر چڑھادے یا خاک میں ملادے
  • غواصی کے نمن ہو توں قلندر آج اے عابد
    بڑی اس ٹوکری ایسی تجے دستار سے کیا حظ
  • یہ قلندر منش جلالی تھا
    عاشق رند لا اُبالی تھا

محاورات

  • تن تاجا (تازہ) قلندر راجہ
  • تن تاجار تو قلندر راجہ
  • جان بچارا قلندرا جس کے پھوٹے کچکول
  • جوگی کی کیا میت اور قلندر کا کیا ساتھ
  • خالی گھر دیوانی بیوی۔ خالی گھر میں قلندر بیٹھے
  • دم قلندر دودھ ملیدہ
  • دم مست قلندر دھر رگڑا
  • قلندر ہر چہ گوید دیدہ گوید
  • گھر ‌کے ‌روویں ‌باہر ‌کے ‌کھائیں ‌دعا ‌دیتے ‌قلندر ‌جائیں
  • کولی ‌کا ‌گھر ‌جلے ‌قلندر ‌گانڈا ‌مانگے

Related Words of "قلندر":