قوت بینائی کے معنی

قوت بینائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قُوْ + وَتے + بی + نا + ای }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قوت| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ صفت |بینا| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء میں "بنیادی خرد حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

قوت بینائی کے معنی

١ - حاسہ بصارت، بینائی، دیکھنے کی قوت، بصارت۔

"اس شعاع کا طول موج بہت کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کی قوت بینائی معمولی نوری خردبین سے ١٠ گنا ہوتی ہے۔" (١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٤٢)