قوت خرید کے معنی

قوت خرید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قُوْ + وَتے + خَرِید }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قوت| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم |خرید| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٧ء میں "اصول معاشیات (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

قوت خرید کے معنی

١ - [ معاشیات ] خریدنے کی قوت یا استعداد، اشیاء کی خریداری کے لیے موجود و مہیا مالی استعداد۔

"عوام میں قوت خرید کم ہونے کے باعث کتابوں کی فروخت گہرے طور پر متاثر ہوئی۔" (١٩٨٨ء، جنگ، ١٦ دسمبر، ١١)