قومی اثاثہ کے معنی
قومی اثاثہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَو (و لین) + می + اَثا + ثَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قومی| کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم |اثاثہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٠ء میں "معاشیات ہند" (ترجمہ) میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : قَومی اَثاثے[قَو (و لین) + اَثا + ثے]
- جمع : قَومی اَثاثے[قَو (و لین) + اَثا + ثے]
- جمع غیر ندائی : قَومی اَثاثوں[قَو (و لین) + اَثا + ثوں (و مجہول)]
قومی اثاثہ کے معنی
١ - قومی ساز و سامان، قومی اسباب، قومی دولت، وہ مال و متاع اور قدرتی وسائل جو کسی گروہ انسانی یا ملک کو حاصل ہوں۔
"ہندوستان کے جنگل ایک بیش قیمت قومی اثاثہ ہیں۔" (١٩٤٠ء، معاشیات ہند (ترجمہ)، ٢٣:١)