قومی اسمبلی کے معنی

قومی اسمبلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَو (و لین) + می + اَسَمْب + لی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قومی| کے ساتھ انگریزی زبان سے ماخوذ اسم |اسمبلی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٣ء میں "اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

قومی اسمبلی کے معنی

١ - ملک کی قانون ساز مجلس، وضع قوانین کی قومی مجلس، مجلس شوریٰ۔

"یہ انتخاب اگر قومی اسمبلی کی وجہ سے مذکورہ بالا مدت میں نہ ہو سکے تو قومی اسمبلی کے انتخابات کے تیس دن کے اندر ہو گا۔" (١٩٧٣ء، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین، ٥٤)