قومی شاعر کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word qaumi shaair meanings and details
قومی شاعر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَو (و لین) + می + شا + عِر }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قومی| کے ساتھ عربی زبان سے ہی صفت |شاعر| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٥ء میں "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : قَومی شُعَراء[قَو (و لین) + می + شُعَرا]
- جمع غیر ندائی : قَومی شاعِروں[قَو (و لین) + می + شا + عِروں (و مجہول)]
قومی شاعر کے معنی
١ - قوم کا مقبول و ممتاز شاعر، قومی جذبے سے سرشار شاعر، وہ شاعر جس کی شاعری میں قوم کی محبت، خوشحالی اور ترقی کا ذکر ہو۔
"حالی، اکبر اور اقبال قومی شاعر تھے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٦)