قومی ورثہ کے معنی
قومی ورثہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَو (و لین) + می + وِر + ثَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قومی| کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم |ورثہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٤ء میں "قومی یکجہتی میں ادب کا کردار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : قَومی وِرْثے[قَو (و لین) + می + وِر + ثے]
- جمع غیر ندائی : قَومی وِرْثوں[قَو (و لین) + می + وِر + ثوں (و مجہول)]
قومی ورثہ کے معنی
١ - قومی میراث، وہ مال و متاع یا خصوصیات جو کسی قوم کو اپنی اگلی پشتوں سے پہنچیں۔
"قوم کا ہر فرد اس قومی ورثے پر فخر کرتا ہے اسی طرح ادبی روایت بھی ایک قومی ورثہ بنتی ہے۔" (١٩٨٢ء، قومی یکجہتی میں ادب کا کردار، ١٠٧)