قیافہ شناس کے معنی
قیافہ شناس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قِیا + فَہ + شَناس }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قیافہ| کے ساتھ فارسی مصدر |شناختن" سے مشتق صیغہ امر |شناس| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٦ء میں "تہذیب الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["علم قیافہ سے واقف","قیافہ دان"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : قِیافَہ شَناسوں[قِیا + فَہ + شَنا + سوں (و مجہول)]
قیافہ شناس کے معنی
١ - علم قیافہ جاننے والا، جوتشی۔
"فوجی ٹولہ میں سب سے زیادہ ماہر قیافہ شناس تھے۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٧٥٨)
٢ - حالات، شکل، سیرت وغیرہ سے حقیقت کو پہچاننے والا۔"ڈلی پر رنگے ہاتھ چور والا انداز ابھر آیا جو قیافہ شناس استاد نے پہلی ہی نگاہ میں پہچان لیا۔"1986ء، انصاف، 122