قیامت آفریں کے معنی

قیامت آفریں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قِیا + مَت + آف + رِیں }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قیامت| کے ساتھ فارسی مصدر |آفریدن| سے مشتق |آفریں| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٢٥ء میں "ریاض امجد" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

قیامت آفریں کے معنی

١ - قیامت برپا کرنے والا، تباہ کن، نیست و نابود کر دینے والا۔

"رود موسٰی کی قیامت آفریں طغیانی دکن کی تاریخ میں تو ہمیشہ یادگار رہے گی۔" (١٩٢٥ء، ریاض امجد، ٤٩:١)