قیامت صغری کے معنی

قیامت صغری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قِیا + مَتے + صُغ + را }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قیامت| کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |صغریٰ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦١ء میں "کلیات اختر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

قیامت صغری کے معنی

١ - چھوٹی قیامت، موت کا وہ عالم جو موت کے بعد ہر شخص کو انفرادی طور پر لاحق ہوتا ہے؛ (مجازاً) مصیبت، آفت۔

 یہ سچ ہے شہر کے بازار پرسکوں ہیں مگر یہاں قیامت صغریٰ گھروں میں رہتی ہے (١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ٣٩)