قیصریت کے معنی
قیصریت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَے (ی لین) + صَری + یَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قیصری| کے ساتھ |ت| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے |قیصریت| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٣ء میں "نگارجون" میں مستعمل ملتا ہے۔
["قَیصَری "," قَیصَرِیَّت"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
قیصریت کے معنی
١ - شہنشاہی، ملوکیت۔
"اسلام نے قیصریت اور کسرائیت کے نظام کو چیلنج کیا۔" (١٩٧٣ء، ذکر حسین، ٨٩)
٢ - [ سیاسیات ] استبدادیت، شخصی حکومت۔ (اصطلاحات سیاسیات، 52)