لا وارث کے معنی

لا وارث کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لا + وا + رِث }

تفصیلات

iعربی زبان میں اسم |وارث| کے ساتھ |لا| حرف نفی بطور لاحقہ لگانے سے مرکب |لاوارث| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٦ء کو "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے مالک","بے وارثا","جس کا کوئی والی وارث نہ ہو","وہ چیز جس کا کوئی حقدار نہ ہو"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

لا وارث کے معنی

١ - وہ (شخص) جس کا کوئی والی وارث نہ ہو، نگوڑا ناٹھا۔

"پھر بھی لوگ مجھے پکڑ دھکڑ اسپتال لے گئے اسے لاوارث سمجھ کر مردہ خانے میں پھینک دیا گیا تھا۔" (١٩٩٣ء، افکار، کراچی، اپریل، ٧١)

٢ - وہ (چیز) جس کا کوئی حق دار نہ ہو، بے مالک (مال)۔

"لاوارث مال کے لیے کہندی مقرر کیا۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٦١٦:٥)