لال انگارا کے معنی

لال انگارا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لال + اَن (ن غنہ) + گا + را }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |لال| کے بعد ہندی اسم |نگار| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٠ء کو "کلیات نظیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["انگارے کی طرح سرخ","سرخ دہکتا ہوا انگارا","غصے میں بھرا ہوا","نہایت سرخ"]

اسم

صفت ذاتی

لال انگارا کے معنی

١ - نہایت سرخ، دہکتا ہوا۔

"جب درو دیوار کو لال انگارا کر دیا اور کہا کہ اب ہم کو تانبا لادو کہ اس کو پگھلا کر اس دیوار پر انڈیل دیں۔" (١٨٩٥ء، ترجمۂ قرآن مجید، نذیر احمد، ٤٢٨)

٢ - شوخ، چنچل۔ (فرہنگ آصفیہ)۔

 اس کے سنتے ہی غضب ہو کے وہ لال انگارا لاٹھی پاٹی جو نہ پائی تو پھر آخر جھنجھلا کھینچ مارا مرے سینے پہ اٹھا کر تربوز (١٨٣٠ء، کلیات نظیر ٢، ١٦٧:٢)

٣ - غصّے میں بھرا ہوا، غضب ناک، خشمگیں، لال انگارا۔

لال انگارا english meaning

flushed with ragered hot

Related Words of "لال انگارا":