لالہ فام کے معنی
لالہ فام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لا + لَہ + فام }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |لالہ| کے بعد فارسی اسم صفت |فام| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "دیوانِ ذوق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["لال رنگ کا"]
اسم
صفت ذاتی
لالہ فام کے معنی
١ - لال رنگ، سُرخ چہرے والا (مجازاً) معشوق، حسین، دلربا۔
آج سے یہ صبح و شام خونِ شاہی سے بنیں گے لالہ فام (١٩٨٤ء، سمندر، ١٢٣)
لالہ فام کے مترادف
لالہ رو
سرخ, لال
شاعری
- جاتے ہیں اب تو کوئے بت لالہ فام کو
اپنا تو بس سلام ہے درالسلام کو - اے فریدوں تو جو کر دے راہ خوں ریزی کو بند
اور لبوں سے جام کے چھلکے رحیق لالہ فام - پہنے قبائے کوئی لالہ فام ہے
یا روئے آتشیں کا ہے جلوہ نقاب میں - صبا کے ساتھ ہمارا خرام بھی ہوگا
کبھی تو عصر رواں تیز گام بھی ہوگا
ہرا ہے زخم جگر‘ لالہ فام بھی ہوگا - آج سے یہ صبح و شام
خون شاہی سے بنیں گے لالہ فام