لامحالہ کے معنی
لامحالہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لا + مَحا + لَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں حرف نفی |لا| کے ساتھ عربی اسم |محل| کے جمع |محال| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگا کر مرکب |لامحالہ| اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٩ء کو "دیوان شاہ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بالضرور نیز مجبوراً","جبر کے تحت","لازمی طور پر"]
اسم
متعلق فعل
لامحالہ کے معنی
١ - یقیناً، بالضرور نیز مجبوراً۔
"مولانا کو لامحالہ اپنے ہی ذہن و فکر کے لالہ زار کو سجانا پڑا۔" (١٩٨٨ء، اردو کی ترقی میں مولانا ابوالکلام آزاد کا حصہ، ١٧)