مقامی کے معنی

مقامی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَقا + می }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم "مقام" کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے "مقامی" بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اقامت پذیر","سفری کا نقیض","ٹھہرا ہوا","کسی خاص جگہ کے متعلق"]

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

مقامی کے معنی

١ - [ فقہ ] جو سفر میں نہ ہو، ایک جگہ رہنے والا، مقیم (مسافر کا نقیض)

 رخصت کرے گی سب کو سحر دو گھڑی کے بعد ہو گا مقامیوں کا سفر دو گھڑی کے بعد (١٨٧٠ء، دیوان شرف (آغا حجو)، ١٠٥)

٢ - کسی ایک مقام یا خاص ضلع یا علاقے تک محدود، کسی ایک جگہ سے تعلق رکھنے والا، کسی خاص نسل یا قوم سے وابستہ۔

"جہاں مقامی خانہ دار عورتیں، اپنی مدد آپ کے تحت. اقدامات کرتی ہیں" (١٩٨٧ء، آ جاؤ افریقہ،١٤٥)

٣ - کسی جگہ سے منسوب (جب نام ظاہر کرنا مقصود نہ ہو، مثلاً مقامی ہوٹل، مقامی کلب)۔

"مصروف سائنسدان عبدالرّب نے مقامی میونسپل ہال. میں لیکچر دیا" (١٩٩١ء، بدیسی مزاح، ٥٧)

٤ - [ طب ] کسی خاص حصے یا عضو تک محدود، کسی ایک حصے کا (درد، مرض، علاج)۔

"اگر کوئی مقامی شکایت ہو مثلاً ثبورات ہو جائیں. تو اس کا باقاعدہ علاج کرانا چاہئے" (١٩٢٣ء، عصائے پیری، ١٥٩)

مقامی کے مترادف

قائم, مقیم

ساکن, قائم, قیامی, لوکل, مقیم

مقامی کے جملے اور مرکبات

مقامی خبریں, مقامی رنگ, مقامی زبان, مقامی سردار, مقامی سیاست, مقامی طور پر, مقامی تعطیل, مقامی تقسیم, مقامی ٹیکس, مقامی حالات, مقامی حکومت, مقامی آبادی, مقامی باشندہ, مقامی بلندی, مقامی بولی, مقامی بیماری, مقامی اخبار, مقامی افسر, مقامی افسران, مقامی عدالت, مقامی قیمت, مقامی لباس, مقامی لوگ, مقامی نام, مقامی وقت

مقامی english meaning

residingresident; s stationary; locallocal (as distinct from refugee). [A~????]local. [A~قیام]

شاعری

  • کہتے ہیں نادنا ، چندنا یقیں دونوں مقامی تھے
    جو کچھ حظ ہے سو کر اپنا دنیا دوپہر کی چھاؤں

Related Words of "مقامی":