لایموت کے معنی
لایموت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لا + یَمُوت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صیغہ مضارع واحد غائب |یموت| کے ساتھ عربی حرف نفی |لا| بطور لاحقہ لگانے سے مرکب |لایموت| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٨٨٤ء کو "تذکرۂ غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جسے موت نہ آئے","غیر فانی","نہ مرنے والا"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
لایموت کے معنی
١ - غیر فانی، نہ مرنے والا، امر۔
"اس جذبہ کو لافانی اور لایموت بنا دینے والا گہری حقیقت۔" (١٩٤٣ء، تذکرۂ شاعرات اردو، ٦٤٥)
٢ - جو زندہ رہنے کے لیے کافی ہو، ذراسا، تھوڑا سا (خوراک وغیرہ عموماً قوت کے ساتھ مستعمل)۔
میرے دم سے پھوٹتی ہے وہ امنگ جھونپڑوں میں جو ہے قوت لایموت (١٩٤٩ء، سرو سامان، ١١١)
لایموت english meaning
deathlessimmortal
شاعری
- دکھو شکست شرع یہ اچھا نہیں سکوت
نازل نہ ہو کہیں غضب حی لایموت