لاینفک کے معنی
لاینفک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لا + یُن + فَک }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت |ینفک| کے ساتھ عربی حرف نفی |لا| بطور لاحقہ لگانے سے |لاینفک| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٤ء کو "دیوان اُنس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["غیر منفک","ناقابلِ انفکاک","ناقابل تقسیم"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
لاینفک کے معنی
١ - جو جدا نہ ہو سکے، اٹوٹ۔
"یہی تھئیٹر کے وہ اجزائے لایفنک ہیں کہ جن کے بغیر تھیٹر اور ڈرامے کا تصور ممکن نہیں۔" (١٩٨٦ء، اردو اسٹیج ڈراما، ١٩)
شاعری
- جزو لاینفک ہوئی جذب محبت کی کشش
جے پیکاں دل ہمارا تیر مژگاں میں رہا