لب ریز کے معنی

لب ریز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَب + ریز (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |لب| کے ساتھ فارسی مصدر |ریختن| سے مشتق صیغۂ امر |ریز| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب |لب ریز| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٣ء کو "تمدن ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

لب ریز کے معنی

١ - بھرا ہوا، پُر، لبالب، کناروں سے اوپر تک بھرا ہوا۔

 دل معنی رنگیں سے لب ریز ہے سودا کا اس غنچے میں پھولے ہے گلزار بہت تحفہ (١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٦٧٦:٢)