لت پت کے معنی

لت پت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَت + پَت }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |لت| کے ساتھ |پت| بطور تابع مہمل لگانے سے مرکب |لت پت| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٢ء کو "کلیات شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["فراش","بھیگی کے ذریعے","خراب حال","خستہ حال","سنا ہوا","شور بور","صاحبِ فراش","لتھ پتھ","لتھڑ پتھڑ","لتھڑا ہوا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

لت پت کے معنی

١ - آلودہ، لتھڑا ہوا، شرابور، سنا ہوا۔

"جب وہ تلیاں کے مقابلے کے لیے اکھاڑے میں اترتا اس کا جسم تیل سے لت پت لشکارے مار رہا ہوتا۔" (١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٣٤)

٢ - [ مجازا ] ملوث، ماخوذ۔

"میں انکار نہیں کرتی کہ مسلمان عورتوں کا گروہ اس الزام میں لت پت ہے۔" (١٩٤١ء، قریب ہستی، ١٣)

٣ - [ مجازا ] صاحب قراش، ایسا بیمار جو اٹھ نہ سکے، خراب حال۔

"ابھی خدا خدا کر کے مرض کو سکون ہوا ہے، ایسا نہ ہو پھر لت پت ہو جائیں۔" (١٩٢١ء، خونی شہزادہ، ١١٣)

لت پت کے مترادف

آلودہ, شرابور, بھرا

آلودہ, بھرا, بھگونا, پرآب, تر, صاحب, گیلا, مرطوب, ملوث, نم

لت پت english meaning

saturateddrenched; hanging loose; viscoussticky; folded; entangledbe drabbledbedrabbledbesmeared with mud

شاعری

  • شاہی نے سیج میں ہوئی لت پت موہن تے جب
    بارک کمر تھے کیس گیا ہے کمر کدھر
  • شاہی نے سیج میں ہوئی لت پت موہن تے جب
    بارک کمر تھے کیس گیا ہے کمر کدھر

محاورات

  • پسینے میں ڈوبنا۔ شرابور یا لت پت ہونا نہانا
  • لت پت کردینا یا کرنا
  • لت پت ہوجانا

Related Words of "لت پت":