لذت انگیز کے معنی

لذت انگیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَذ + ذت + اَن (ن غنہ) + گیز (ی مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |لذت| کے ساتھ فارسی مصدر |انگیختن| سے حاصل مصدر |انگیز| لگانے سے مرکب |لذت انگیز| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "قومی زبان" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

لذت انگیز کے معنی

١ - مزہ دینے والا، لطف پیدا کرنے والا۔

"قارئین کے لیے لذت انگیز مواد کی فراہمی ڈائجسٹ رسائل نے اپنے ذمے لے رکھی ہے۔" (١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٧٩)