لذت دار کے معنی
لذت دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَذ + ذَت + دار }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |لذت| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے مشتق صیغۂ امر |دار| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب |لذت دار| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "رسالہ تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
لذت دار کے معنی
١ - مزے والا، لذیذ، ذائقے دار، پر لطف۔
"تمام دنیاوی نعمتیں اسی وقت لذت دار، اسی وقت ذریعۂ خوشی ہیں جب ان کی سچی قدر یعنی (شکرگزاری) کی جائے۔" (١٨٨٠ء، رسالہ تہذیب الاخلاق، ٢١٨:١)