لذت کام و دہن کے معنی

لذت کام و دہن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَذ + ذَتے + کا + مو (و مجہول) + دَہَن }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |لذت| کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کام| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگا کر فارسی اسم |دہن| لگانے سے مرکب عطفی |لذت کام و دہن| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٩ء کو "جنہیں میں نے دیکھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

لذت کام و دہن کے معنی

١ - کھانے پینے کا مزہ، کھانا پینا، خوردونوش کا لطف۔

"شعر سننے کا مز آجاتا بعد میں لذت کام و دہن کا سامان الگ ہوتا۔" (١٩٨٩ء، جنہیں میں نے دیکھا، ١٥٥)