لطیفہ گو کے معنی
لطیفہ گو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَطی + فَہ + گو (و مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |لطیفہ| کے بعد فارسی مصدر |گفتن| سے صیغہ امر |گو| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بذلہ سنج","بذلہ گو","خوش دل","خوش طبع","خوش مزاج"]
اسم
صفت ذاتی
لطیفہ گو کے معنی
١ - بذلہ سنج، ظریف، خوش طبع، چٹکلے یا لطیفے کہنے والا شخص۔
"میر جلال الدین غالب زیدپوری طبیب، عالم، لطیفہ گو اور بذلہ سنج تھے۔" (١٩٨٨ء، لکھنویاتِ ادیب، ٥٤)
لطیفہ گو کے مترادف
ظریف, جگت باز, بذلہ گو
ظریف, ٹھٹول
شاعری
- ایک صاحب لطیفہ گو تھے گرم
اون کا مہمان اک ہوا بے شرم