لعاب دار کے معنی

لعاب دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَعاب + دار }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |لعاب| کے بعد فارسی مصدر |داشتن| سے صیغہ امر |دار| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٥ء کو "خطوط غالب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["لیسدار چیپدار"]

اسم

صفت ذاتی

لعاب دار کے معنی

١ - چپچپا، لجلجا، لیس دار، چیپدار، شوربے دار۔

"میں نے اس کے لعاب دار گوشت کا خوردبینی معائنہ کیا ہے۔" (١٩٦٥ء، چوراہا، ١٦١)

٢ - [ مجازا ] چکنا، لچک دار کاغذ۔

"کاغذ. لعاب دار ہو۔" (١٨٨٥ء، خطوط غالب، ٢٣٤)

لعاب دار کے مترادف

لیس دار

چپچپاتا, لبدڑا, لچلچا, لسلسا