لغزش پا کے معنی

لغزش پا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَغ + زِشے + پا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |لغزش| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی مصدر |پاتیدن| سے صیغۂ امر |پا| بطور لاحقہ لگا کر مرکب اضافی |لغزش پا| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

لغزش پا کے معنی

١ - پاؤں کی جنبش، قدم ڈگمگانا، پاؤں کی لڑکھڑاہٹ، غلط روی۔

 ہاں خبردار! کہ اک لغزش پا سے بھی کبھی ساری تاریخ کی رفتار پلٹ جاتی ہے (١٩٧٦ء، جاں نثار اختر، سکوت شب، ٦٩)

لغزش پا کے مترادف

پالغز