لفٹنٹ کے معنی

لفٹنٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لِف + ٹِنْٹ }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٨ء کو "شکوۂ فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Lieutenant "," لِفْٹِنْٹ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : لِفْٹِنْٹْس[لِف + ٹِنْٹْس]

لفٹنٹ کے معنی

١ - نائب، حاکم صوبہ، (طنزاً) بڑا حاکم۔

 جو منگوٹ صاحب ہیں عالی مقام اوالعزم لفٹنٹ ذی احتشام (١٨٦٨ء، شکوۂ فرنگ (اورنٹیل کالج میگزین)، جون، ١٩٧٣، ٣٧)

٢ - [ فوج ] کپتان سے نیچے کا افسر، نائب کپتان۔

"میں ایک سینیر لفٹنٹ کے پاس پہنچا کہ مجھے بھی بھرتی کر لیجئیے۔" (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٢٢٩)

لفٹنٹ کے جملے اور مرکبات

لفٹنٹ جنرل, لفٹنٹ کرنل, لفٹنٹ گورنر

Related Words of "لفٹنٹ":