لفافہ کے معنی
لفافہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لفا + فَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٨٨ء کو "ہدایات ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(لَفّ ۔ تہ کرنا)","اوپر کا خول","پوشیدہ امر","جامہ بیرونی جو مردے پر لپیٹتے ہیں","دھوکے کی ٹٹی","ظاہر داری","ظاہری سامان","نازک یا جلد ٹوٹنے والی چیز","وہ کاغذ کاغلاف جس میں چٹھی لکھ کر ڈالتے ہیں","کاغذ کا غلاف یا تھیلی"]
لفف لِفافَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : لِفافے[لِفا + فے]
- جمع : لِفافے[لِفا + فے]
- جمع غیر ندائی : لِفافوں[لِفا + فوں (و مجہول)]
لفافہ کے معنی
"پرنس چارمنگ نے پاؤں والا لفافہ اٹھایا، اسے غور سے دیکھا اور پھر لفافہ میز پر رکھ دیا۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٤٤)
"یہ جتنے اجلے اجلے کپڑے والے سفید پوش بازاروں میں پھرتے ہیں، بس یہ ان کا خالی لفافہ ہی لفافہ ہے۔" (١٩١٣ء، انتخاب توحید، ٦٢)
"ہر گھنڈی مشتمل ہوتی ہے دولفافوں پرپکنے کے بعد اوپر کا لفافہ کھل جاتا ہے اور دوسرا بند رہتا ہے۔" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٤٠:٣)
"مرد کی میت کے واسطے یہ تین کپڑے سنت ہیں، ازار، لفافہ، قمیض۔" (١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد دہلوی، ١٠٨)
"میں نے ایسے صوفی اور علما بھی دیکھے جو بڑے دلکش لفافے نکلے۔" (١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ٢٧)
"ان بزرگ ذات نے اس میں تراش خراش اور وضعداری کو ایسا شامل کیا کہ کپڑوں نے اندرون دل تک لفافہ ادھیڑ کر رکھ دیا۔" (١٨٧٧ء، توبۃ النصوح، ٣١٥)
لکھا ہوں خط میں ترے خط عنبریں کی صفت بجا ہے اس کوں اگر میں کہوں لفافۂ مشک (١٧٣٩ء، کلیات سراج، ٢٩٩)
لفافہ کے جملے اور مرکبات
لفافہ دار
لفافہ english meaning
a covera wrapperan envelopean envelpeanything frailbagoutward show
شاعری
- تمھیں رقیب نے بھیجا کھلا ہوا پرچہ
نہ تھا نصیب لفافہ بھی آدھ آنے کا - عاشق کے ساتھ کینہ قاصد نہ تھا تو پھر کیوں
اس نے چھری سے میرے خط کا لفافہ چیرا - یو کاغذ کا لفافہ نیں کیے ہیں دیکھ دل گھایل
سنگاتی تو حکیم ہو سچ ڈبا بھیجے ہیں مرہم کا - عاشق کے ساتھ کینہ قاصد نہ تھا تو پھر کیوں
اوس نے چھری سے میرے خط کا لفافہ چیرا - صاف لکھ بھیجا جواب اس نے مری تحریر کا
لو لفافہ کھل گیا سارا خط تقدیر کا - یو کاغذ کا لفافہ نیں کئے ہیں دیکھ دل گھایل
سنگاتی تو حکیم ہو سچ ڈبا بھیجے ہیں مرہم کا
محاورات
- لفافہ بنا رکھنا
- لفافہ بنانا
- لفافہ کرنا
- لفافہ کھل جانا
- لفافہ کھل جانا یا کھلنا
- لفافہ کھلنا