لفنگا پن کے معنی

لفنگا پن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَفَن (ن غنہ) + گا + پَن }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |لفنگا| کے بعد سنسکرت سے ماخوذ لاحقہ کیفیت |پن| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥١ء کو "زیر لب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["غنڈا پن"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

لفنگا پن کے معنی

١ - بیہودگی، بداطواری۔

"شرفا کی اس بلند پایہ مہمان سرائے میں ایسا لفنگا پن آج تک نہیں ہوا تھا۔" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٦١)