لمبا کے معنی

لمبا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَم + با }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسر ہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(لَمب لٹکنا)","اوپر کی طرف یا اور کسی طرف دور گیا ہوا","ایک قسم کی ککڑی یا کھیرا","بہت کثیر","دراز قد","دور تک گیا ہوا","طویل القامت","طویل القامہ","لمب کی"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : لَمْبی[لَم + بی]
  • واحد غیر ندائی : لَمْبے[لَم + بے]
  • جمع : لَمْبوں[لَم + بوں]
  • تفضیلی حالت : لَمْبوں[لَم + بوں (واؤ مجہول)]

لمبا کے معنی

١ - دراز، طویل۔

"بال اتنے لمبے کہ ٹخنوں تک آتے۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، مصر، ١٣٥)

٢ - بلند، اونچا۔ (نور اللغات، علمی اردو لغت)۔

"دیکھنے میں وہ فانی انسانوں سے زیادہ لمبا لگتا تھا۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، مصر، ١٣٥)

٣ - دراز قد، طویل القامت۔

٤ - بہت، کثیر، زیادہ، (کنایۃً) بیوقوف، نادان۔ (نور اللغات، علمی اردو لغت)

لمبا کے مترادف

دراز, طویل, کتابی, مدید, دراز[2], مستطیل

احمق, اونچا, بلند, بہت, بیش, بیوقوف, دراز, رشوت, زیادہ, طویل, قدآور, مرتفع, مُرتفع, نادان, وافر, کثیر

شاعری

  • ضبط کے قریے میں امجد دیکھئے کیسے کٹے
    سوچ کی سونی سڑک پر یاد کا لمبا سفر
  • آنے والا کل

    نصف صدی ہونے کو آئی
    میرا گھر اور میری بستی
    ظُلم کی اندھی آگ میں جل جل راکھ میں ڈھلتے جاتے ہیں
    میرے لوگ اور میرے بچّے
    خوابوں اور سرابوں کے اِک جال میں اُلجھے
    کٹتے‘ مرتے‘ جاتے ہیں
    چاروں جانب ایک لہُو کی دَلدل ہے
    گلی گلی تعزیر کے پہرے‘ کوچہ کوچہ مقتل ہے
    اور یہ دُنیا…!
    عالمگیر اُخوّت کی تقدیس کی پہرے دار یہ دنیا
    ہم کو جلتے‘ کٹتے‘ مرتے‘
    دیکھتی ہے اور چُپ رہتی ہے
    زور آور کے ظلم کا سایا پَل پَل لمبا ہوتا ہے
    وادی کی ہر شام کا چہرہ خُون میں لتھڑا ہوتا ہے

    لیکن یہ جو خونِ شہیداں کی شمعیں ہیں
    جب تک ان کی لَویں سلامت!
    جب تک اِن کی آگ فروزاں!
    درد کی آخری حد پہ بھی یہ دل کو سہارا ہوتا ہے
    ہر اک کالی رات کے پیچھے ایک سویرا ہوتا ہے!

محاورات

  • بابا جی کا ‌ٹھیوس (انگوٹھا) باڑ (لمبا)
  • جتنا سانپ لمبا اتنی گوہ چوڑی
  • جیسا اونٹ لمبا تیسا گدھا خواص
  • لمبا تاننا
  • لمبا گھونگھٹ مدری چال
  • لمبا کرنا
  • لمبا ہونا

Related Words of "لمبا":