لمیٹڈ کمپنی کے معنی
لمیٹڈ کمپنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لِمی + ٹَڈ + کَم + پَنی }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ صفت |لمیٹڈ| کے ساتھ انگریزی اسم |کمپنی| لگانے سے مرکب |لمیٹڈ کمپنی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٦ء کو "نثر ریاض" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
لمیٹڈ کمپنی کے معنی
١ - وہ تجارتی ادارہ یا کمپنی جس کے شرکا کی تعداد محدود اور سرمایہ مشترکہ ہو اور نفع نقصان میں وہ اپنے اپنے سرمائے کے مطابق شریک ہوں۔
"روزانہ "صلح کل" بھی لمیٹڈ کمپنی کی طرف سے میں نے جاری کیا۔" (١٩٣٦ء، ریاض خیر آبادی، نثر ریاض، ٥٣)