لنڈا کے معنی

لنڈا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لُن + ڈا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |لنڈ| کے ساتھ |ا| بطور لاحقۂ نسبت و تذکیر لگانے سے |لنڈا| بنا۔ اردو میں بطور صفت اور گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٧٥١ء کو "نوادر الالفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برتن مانجھنے کا گھاس یا مونجھ کا مُٹھا","بے کس","بے یارو آشنا","دم بریدہ","دم کٹا","گھاس کا حلقہ جو گھڑوں کے نیچے رکھتے ہیں","وہ جس میں شاخیں اور پتے نہ ہو (درخت)","وہ جس کا کوئی ساتھی نہ ہو","وہ جس کی دم کٹی ہو (حیوان)","وہ جس کے دامن چھوٹے ہو (انرکھایا پیراہن)"]

لُنْڈ لُنْڈا

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جنسِ مخالف : لُنْڈی[لُن + ڈی]","واحد غیر ندائی : لُنْڈے[لُن + ڈے]","جمع : لُنْڈے[لُن + ڈے]","جمع غیر ندائی : لُنْڈوں[لُن + ڈوں (و مجہول)]"]

لنڈا کے معنی

["١ - کٹا ہوا (سر یا دھڑ وغیرہ)۔","٢ - دم کٹا (جانور)۔","٣ - جس کے بال یا پر نہ ہوں، بے بال و پر۔","٤ - جس میں پتے یا شاخیں نہ ہوں۔","٥ - بے یارو آشنا، بے یار و مددگار۔ (فرہنگ آصفیہ، نور اللغات)۔"]

["\"لنڈا کے معنی ہیں کٹا ہوا۔\" (١٩٦٢ء، فن تحریر کی تاریخ، ٣٣٤)","\"بڑی بی کے لنڈے اور سنڈے مرغ طمع کا نوخیز. پر پرواز۔\" (١٨٨٦ء، خیالات آزاد، عبدالغفور شہباز، ٢٧)"," جھالر نہ ہو جس میں تو وہ اقرار ہے لنڈا وعدہ ہے وہی جس میں اگر بھی ہو مگر بھی (١٩٣٧ء، ظریف لکھنوی، دیوانجی، ٨٢:١)","\"پتے ایک ایک کر کے جھڑ جاتے ہیں. درخت لنڈا ہو جاتا ہے مگر مرتا نہیں۔\" (١٩٢١ء، شمع ہدایت، ٢٩١)"]

["١ - [ کنایۃ ] وہ پیرہن وغیرہ جس کے دامن چھوٹے ہوں، چھوٹے دامن کا انگرکھا۔ (جامع اللغات، نور اللغات)۔","٢ - سرا، نوک، کنگرہ، کنگورا۔","٣ - پنجابی زبان کی لکھائی۔"]

["\"جن کی شکل ولایتی مہندی کے پتے کے سرے کی ہے اس لیے ان کو ولایتی مہندی کے سے کنگرے یعنی لنڈے کہتے ہیں۔\" (١٨٤٨ء، اصول فن قبالت (ترجمہ)، ٢٢)","\"سب سے اہم ملتانی زبان ہے جس کا خط لنڈا کی ایک قسم ہے۔\" (١٩٦٢ء، فن تحریر کی تاریخ، ٣٣٤)"]

لنڈا کے مترادف

لنڈورا

ابتر, بانڈا, بیکس, جُوتا, جونا, لانڈا, لنڈورا, لنڈُورا, ناٹھا, نگوڑا, کلتہ

لنڈا کے جملے اور مرکبات

لنڈا منڈا

Related Words of "لنڈا":